اب ویکسین کی ضرورت ہی نہیں، کورونا وائرس کمزور پڑنے لگا، خود ہی مر جائیگا، سائنسدان نے خوشخبری سنا دی

روم(پی این آئی) دنیا بھر کو کورونا وائرس کی ویکسین کا انتظار ہے کہ ویکسین آئے اور انسانیت کی اس موذی وباءسے جان چھوٹے تاہم اب اٹلی کے ماہر پروفیسر میٹیو بیسیٹی نے اس حوالے سے ایسی خوشخبری سنا دی ہے کہ شاید ویکسین کی ضرورت ہی باقی نہ رہے۔ میل آن لائن کے مطابق پروفیسر میٹیو کا کہنا ہے کہ

کورونا وائرس کی طاقت تیزی سے ختم ہو رہی ہے اور غالب امکان ہے کہ کچھ عرصے میں یہ ویکسین کے بغیر ہی اپنی موت آپ مر جائے گا۔ ابتداءمیں یہ خونخوار شیر تھا جو اب جنگلی بلی بن چکا ہے۔پروفیسر میٹیو کا کہنا تھا کہ ”کورونا وائرس شروع میں جتنا طاقتور تھا اب اتنا نہیں رہا۔ پہلے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچنے والے لوگوں کی شرح بہت زیادہ تھی جو اب بہت کم ہو گئی ہے۔ اس کی ممکنہ وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ وائرس میں میوٹیشنز آ رہی ہیں اور یہ کمزور تر ہوتا جا رہا ہے اور میرے خیال میں ویکسین کے بغیر ہی اس کا جلد خاتمہ ہو جائے گا۔“ رپورٹ کے مطابق دیگر عالمی ماہرین نے پروفیسر میٹیو کے اس دعوے کو خام خیالی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پروفیسر میٹیو کے دعوے کا کوئی سائنسی ثبوت موجود نہیں ہے۔ تحقیق اور شواہد کے بغیر اس حوالے سے کوئی حتمی رائے قائم نہیں کی جا سکتی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close