افغان صوبے بدخشاں میں سڑک کنارے نصب بم کا دھماکہ، حکومت کے حامی 11 جنگجو ہلاک

بدخشاں (پی این آئی)افغان صوبے بدخشاں میں سڑک کنارے نصب بم کا دھماکہ، حکومت کے حامی 11 جنگجو ہلاک،افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں حکومت کے حامی11 جنگجو ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صوبے بدخشاں میں سڑک کنارے بم سے حکومت کے حامی جنگجوؤں

کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا، جنگجوں کا گروپ سیکیورٹی فورسز کی معاونت کے لیے جارہا تھا۔ترجمان صوبائی گورنر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں مقامی کمانڈرز بھی شامل ہیں۔رکن بدخشاں صوبائی کونسل عبداللّٰہ ناجی نے حملے کی ذمہ داری طالبان پرعائد کی ہے، تاہم طالبان کی جانب سے کوئی ردِ عمل سامنے نہیں آیا ہے۔خیال رہے کہ مقامی عسکریت پسند اکثر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کام کرتے ہیں اور طالبان اُنہیں تسلسل کے ساتھ نشانہ بناتے ہیں۔دوسری جانب پنٹاگون نے بھی طالبان حملوں کے جواب میں حملے جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں