بیلجیئم (پی این آئی)بیلجیئم میں 5 جون بروز جمعہ سے مساجد میں نماز باجماعت کا آغاز ہوجائےگا۔ باجماعت نمازوں پر یہ پابندی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کی غرض سے مارچ میں تمام عوامی اجتماعات پر لگائی گئی تھی۔ باجماعت نمازوں کے آغاز کی یہ اطلاع پاکستانی کمیونٹی کی مولن بیک میں واقع مسجد
پاکستان اسلامک سینٹر کی جانب سے فراہم کی گئی ہے۔تاہم اس اجازت کو کچھ احتیاط سے مشروط کیا گیا ہے۔ مسجد انتظامیہ نے عوام الناس کیلئے جو حکومتی ہدایات مشتہر کی ہیں ان کے مطابق نمازی وضو گھر سے کرکے آئیں گے اور اپنی جاء نماز ساتھ لائیں گے۔ مساجد میں صرف فرض نماز کی ادائیگی ہوگی۔ نمازی سنتیں اور نوافل گھر میں ادا کریں گے۔ مساجد میں ماسک لازمی پہننا ہوگا اور جماعت کے دوران ڈیڑھ میٹر کا حفاظتی فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا۔ بخار، نزلہ اور کھانسی والے حضرات اور 55 سال سے زائد عمر کے افراد سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ باجماعت نماز کیلئے مسجد میں تشریف نہ لائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں