چین کے شہر ووہان میں 6 افراد میں پھر کورونا، پورے شہر کی آبادی ایک کروڑ دس لاکھ کی آبادی کے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ

ووہان (پی این آئی)چین کے شہر ووہان میں 6 افراد میں پھر کورونا، پورے شہر کی آبادی ایک کروڑ دس لاکھ کی آبادی کے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ،رپورٹس کے مطابق ووہان میں دس دن میں تقریبا 1 کروڑ دس لاکھ افراد کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔35 روز کے وقفے کے بعد ووہان میں گزشتہ ہفتے چھ افراد میں وائرس کی

تشخیص ہوئی تھی۔چین کے شہر ووہان میں نئے کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد پوری آبادی کا کورونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پیر کو چین میں مجموعی طور پر 17 نئے کیسز سامنے آئے جو کہ 28 اپریل کے بعد سب سے زیادہ ہیں۔ ان کیسز کے بعد چین میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 82918 ہوگئی ہے جبکہ 4633 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔مقامی انتظامیہ کے مطابق ووہان میں حالیہ تمام کیسز مقامی تھے، کوئی بھی باہر سے نہیں آیا۔دنیا میں سب سے پہلے چین کے شہر ووہان میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے تھے جس کے بعد چین نے پورے شہر کو سیل کردیا تھا تاہم بعض رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہر سیل ہونے سے قبل ہی تقریباً 5 لاکھ افراد ووہان سے دنیا بھر میں پھیل چکے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں