امریکہ میں کورونا کا علاج، اسٹیم سیل تھیراپی کی آزمائش کی منظوری دے دی گئی

واشنگٹن(پی این آئی)امریکہ میں کورونا کا علاج، اسٹیم سیل تھیراپی کی آزمائش کی منظوری دے دی گئی،دنیا کے کئی ملکوں میں کورونا وائرس کے علاج کے لئے مختلف ویکسینز اور دیگر علاج کے طریقوں پر تحقیق اور کام کیا جا رہا ہے۔ اسی حوالے سے امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کورونا کے مریضوں کے علاج

کے لیے اسٹیم سیل تھراپی کے کلینکل ٹرائل کی منظوری دے دی ہے۔امریکی بائیو ٹیک کمپنی نے انسانی پلیسینٹا سے اسٹیم سیل حاصل کیا ہے۔ ابتدائی طور پر اسٹیم سیل تھراپی کا تجربہ کورونا سے نبرد آزما چھیاسی مریضوں پر کیا جائے گا۔ادھر متحدہ عرب امارات کے حکام نے بھی کورونا وائرس کے متاثرین کے علاج کے لیے نئی دریافت میں پیش رفت کا اعلان کیا ہے۔اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ اس بارے میں تحقیقات ابوظبی کے اسٹیم سیل سینٹر میں کی جارہی ہیں۔ نئے طریقہ علاج سے 73 مریض مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں