تازہ ترین

کورونا میں مبتلا9 سالہ بچے نے موت کو شکست دے دی

ابوظہبی(پی این آئی)کورونا میں مبتلا9 سالہ بچے نے موت کو شکست دے دی ,ابوظہبی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج کورونا کے مریض بچے نے بالآخر اس موذی مرض کو شکست دے کر مکمل صحت یابی حاصل کر لی۔ اماراتی میڈیا کے مطابق 9 سالہ بچے میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد اسے شیخ خلیفہ

میڈیکل سٹی منتقل کیا گیا۔ بچے کی حالت بگڑ جانے پر اسے آئی سی یو منتقل کیا گیا تھا، کئی روز تک زیر علاج رہنے کے بعد بالآخر اس نے کوروناکے مرض سے شفا حاصل کر لی۔آئی سی یومیں زیر علاج یہ بچہ امارات میں کورونا کا کم عمر ترین مریض تھا۔ ہسپتال کے عملے کو بھی اس سے ایک خاص اُنسیت اور ہمدردی ہو گئی تھی۔ بچے کے صحت یاب ہونے پر اس کے والدین سمیت ہسپتال کے عملے نے بھی خوب جشن منایا۔اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اماراتی ہسپتال کا طبی عملہ کوریڈورمیں کھڑے ہو کرکورونا سے صحت یاب ہونے والے بچے کے لیے تالیاں بجا رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں