کورونا وائرس کی وبا سے مالدار بننے کی کوشش ناکام،دو پاکستانی شہری گرفتار

ریاض(پی این آئی)ریاض پولیس نے نئے کورونا وائرس کی وبا سے مالدار بننے کا خواب دیکھنے والے دو پاکستانی شہریوں کو گرفتارکیا ہے۔دونو ں خود کو معالج کی حیثیت سے اپنی کمیونٹی میں متعارف کرا رہے تھے۔ پوچھ گچھ کے دوران پاکستانیوں نے اعتراف کیا کہ وہ نئے کورونا وائرس کی ویکسین لگانے کے بہانے

ہموطنوں سے پیسے لوٹ رہے تھے-دونوں پاکستانی الگ الگ مقامات پر گرفتار کیے گئے- دونوں ایک دوسرے سے ناواقف تھے-التویجری نے بتایا کہ دونوں پاکستانیوں نے اپنی کمیونٹی میں یہ دعوی کررکھا تھا کہ ان کے پاس کورونا کی ویکسین ہے-پولیس نے دونوں کے پاس سے دوائیں اور طبی لوازمات برآمد کی ہیں- کئی ادویہ ایسی تھیں جن کے استعمال کی تاریخ ختم ہوچکی تھی-ملزمان کو پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں