24 گھنٹے کے کرفیو کی مدت میں مزید اضافہ کر دیا گیا

دبئی (پی این آئی) دبئی میں نافذ 24 گھنٹے کے کرفیو کی مدت میں مزید اضافہ کر دیا گیا، اماراتی شہر میں جاری ڈس انفیکشن مہم مزید ایک ہفتہ جاری رہے گی، لوگوں کو بنا اجازت باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی، شہر میں 4 اپریل کو 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق دبئی حکام نے اعلان کیا ہے کہ

شہر میں جاری ڈس انفیکشن مہم ابھی مزید ایک ہفتہ جاری رہے گی۔دبئی میں کرونا وائرس کے پھیلاو کے بعد 4 اپریل سے ڈس انفیکشن مہم کا آغاز کیا گیا تھا۔ ڈس انفیکشن مہم کے باعث دبئی میں 24 گھنٹے کا کرفیو بھی نافذ کیا گیا تھا۔ اب یہ کرفیو بھی مزید اگلے ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔ اس دوران لوگوں کو بنا اجازت باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔صرف ہنگامی حالت کی صورت میں لوگ باہر نکل سکتے ہیں۔جبکہ جن افراد کو ضروری کاموں کیلئے باہر نکلنے کی ضرورت ہو، ان پر اجازت نامہ حاصل کرنا لازم قرار دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاو کے باعث متحدہ عرب امارات کے تمام علاقوں میں ڈس انفیکشن مہم کے باعث لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے۔ لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت سے سخت قانونی کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔معمولی خلاف ورزیوں میں ملوث افراد کو جرمانے جبکہ سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث افراد کو جیل تک بھیجنے سے گریز نہیں کیا جا رہا۔ یہ بھی واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے حالات کی سنگینی کے باعث زمینی راستے بند کر رکھے ہیں، تاہم امارات میں پھنسے لوگوں کو ان کے ممالک واپس بھیجنے اور بیرون ممالک پھنسے اماراتی شہریوں کو ملک واپس لانے کیلئے محدود پیمانے پر پروازوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں