اٹلی میں کورونا سے لڑنے والے ڈاکٹروں، نرسوں کی موت کی سوشل میڈیا نیوز کی حقیقت کچھ اور ہی نکلی، تفصیل جانیئے

روم(پی این آئی)آئے دن سوشل میڈیا پرعالمگیر وبا کورونا وائرس سے متعلق جھوٹی افواہیں اور خبریں گردش کرنے کا سلسلہ تا حال نہ تھم سکا۔ سوشل میڈیا صارفین بھی اکثر کسی خبر کی تصدیق کیے بغیر اسے شیئر کر دیتے ہیں جس سے اکثر اوقات لوگوں میں خوف و ہراس بھی پھیل جاتا ہے۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر

پھیلائی جانے والی ایک اور خبر جھوٹی نکلی جس کی ایک تصویر سیکڑوں بار شیئر کی گئی جس میں اٹلی میں 200 سے زائد ڈاکٹروں اور نرسوں کو کورونا وائرس سے ہلاک دکھایا گیا ہے۔یہ خبر جھوٹی ہے جب کہ یہ تصویر اٹلی میں ہلاک ڈاکٹروں اور نرسوں کی نہیں بلکہ امریکی میڈیکل ٹی وی سیریز گریز ایناٹومی کی ہے۔ یہ تصویر پہلی بار 24 مارچ کو سوشل میڈیا پر جاری کی گئی تھی جس کے بعد اس تصویر کو متعدد صارفین کی جانب سے شیئر کیا گیا۔ اٹلی میں کورونا سے اب تک 22 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں تاہم یہ کہنا بالکل غلط اور جھوٹ ہے کہ یہ تصویر اٹلی میں ہلاک ڈاکٹروں اور نرسوں کی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کر رہی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ روس میں لوگوں کو گھروں میں رہنے کے لیے باہر سڑکوں پر شیر چھوڑے گئے ہیں تاکہ وہ گھروں سے نہ نکلیں، یہ خبر بھی ایک جھوٹی خبر تھی جسے متعدد صارفین کی جانب سے شیئر کیا گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں