وزیراعظم کے ملٹری سیکرٹری کو تبدیل کردیا گیا، وجہ کیا بنی؟ نئے ملٹری سیکرٹری کون ہیں؟ اہم تفصیلات آگئیں

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کے ملٹری سیکرٹری بریگیڈئر نسیم افتخار چیمہ کو تبدیل کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔بریگیڈئر محمد احمد نے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ملٹری سیکرٹری بریگیڈئر نسیم افتخار چیمہ کو تبدیل کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ بریگیڈئر نسیم افتخار

چیمہ کی جگہ بریگیڈئر محمد احمد کو تعینات کیا گیا ہے۔ بریگیڈئر محمد احمد 3 سال کیلیے وزیراعظم کے ملٹری سیکرٹری تعینات کیے گئے ہیں،بریگیڈئر محمد احمد کی وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات ہو چکی ہے۔سابق ملٹری سیکرٹری بریگیڈئر نسیم افتخار چیمہ لاہور میں بررگیڈ کی کمان کریں گے۔ بریگیڈئر نسیم افتخار سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے دور میں آئے تھے،بعدازاں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ بھی کام کرتے رہے۔جب کہ بریگیڈئر محمد احمد کا تعلق پاک فوج کے اے کے 21 رجمنٹ سے ہے اور اب وہ 3 سال تک وزیراعظم کے ساتھ بطور ملٹری سیکرٹری فرائض سرانجام دیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں