اداکارہ زارا نور عباس ناقدین پر برہم،میں یہ جان کر حیران ہوں کہ ہم سب قرنطینہ میں تو بند ہیں لیکن ہمارے اندرونی شیطان بند نہیں ہیں۔

کراچی(پی این آئی)گزشتہ روز اداکار بہروز سبزواری کی اہلیہ کی سالگرہ کے موقع پر ان کے صاحبزادے شہروز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والدہ کے ساتھ تصویر شیئر کرنے کے ساتھ انہیں سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔شہروز کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر پر پاکستان فیشن انڈسٹری کی مقبول ترین ماڈل

صدف کنول نے کمنٹ کیا جس میں انہوں نے شہروز کی والدہ کو ‘ماما(امی)’ کہہ کر مخاطب کیا اور تھوڑی دیر بعد صدف نے اپنا کمنٹ بھی ڈیلیٹ کردیا۔اس سے قبل سوشل میڈیا پر صدف کنول اور اداکار شہروز سبزواری کے درمیان تعلقات کی افواہیں بھی گردش کر رہی تھیں لیکن شہروز کی جانب سے ان افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا گیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ صدف کنول ان کی دوست ہیں۔ان قیاس آرائیوں کے بعد ماڈل صدف کنول کے شہروز کی تصویر پر اس کمنٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شہروز اور صدف کنول پر بے حد تنقید کی جانے لگی۔سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر اداکارہ زارا نور عباس برہم ہوگئیں اور انہوں نے اپنی پوسٹ کے ذریعے خیالات کا اظہار کردیا۔زارا نور عباس نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘آج کسی شخص نے دوسرے شخص کی والدہ کو ‘ماما(امی)’ کہہ دیا اور یہ ایک قومی خبر بن گئی۔اداکارہ نے ناقدین پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میں یہ جان کر حیران ہوں کہ ہم سب قرنطینہ میں تو بند ہیں لیکن ہمارے اندرونی شیطان بند نہیں ہیں’۔زارا نور عباس نے مزید کہا کہ ‘اگر آپ ابھی بھی اس بات کو اس مہینے کی سب سے بڑی خبر سمجھتے ہیں تو آپ نے اپنی زندگی کے تین ہفتے ضائع کردیے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close