ویلنگٹن(پی این آئی)نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا ارڈن نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے پھیلاؤ میں مالی طور پر مشکلات کا شکار افراد سے اظہار یکجہتی کے لیے اپنی تنخواہ میں 20 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق بدھ کو جیسنڈا ارڈن نے کہا کہ وہ اپنی، اپنے وزرا اور اعلیٰ عہدیداروں کی
تنخواہیں اگلے چھ ماہ کے لیے 20 فیصد کم کر رہی ہیں۔اے ایف پی کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی تنخواہ دو لاکھ 85 ہزار امریکی ڈالر ہے۔جیسنڈا ارڈن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’صرف اس فیصلے سے حکومت کی مالی پوزیشن بہتر نہیں ہوگی مگر یہ قیادت کا معاملہ ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ نیوزی لینڈ کے ان شہریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہے کہ جو موجودہ حالات میں مالی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔جیسنڈا ارڈن نے کہا کہ تنخواہوں میں کمی کا فیصلہ تمام سرکاری ملازمین کے لیے نہیں ہے۔’نرسز، پولیس اور شعبہ صحت کے کارکنوں سمیت کئی شعبوں افراد انتہائی اہم ہیں اور حکومت ان کی تنخواہوں میں کمی تجویز نہیں کرتی اور نہ ہی نیوزی لینڈ کے شہری اس کو مناسب سمجھیں گے۔‘ اے ایف پی کے مطابق نیوزی لینڈ میں کورونا پھیلنے کے بعد چار ہفتوں کا لاک ڈاؤن جاری ہے جس کی وجہ سے معاشی سرگرمیاں معطل ہیں اور ملک میں ہزاروں روزگار ختم ہونے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔نیوزی لینڈ کی وزارت خزانہ کی جانب سے معیشت سے متعلق جاری کیے گئے تخمینے میں کہا گیا ہے کہ اس ہفتے کے اختتام تک چار فیصد لوگ بے روزگار ہوں گے جبکہ بدترین حالات ہوئے تو ملک میں بے روزگاری کی شرح 26 فیصد ہو سکتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں