دہشت گردی کا خطرہ،کابل میں ڈبل سواری پر پابندی لگادی گئی

کابل(پی ا ین آئی)افغان حکومت نے دارالحکومت کابل میں موٹرسائیکلوں کےاستعمال پر پابندی لگا دی ہے۔افغان میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے یہ پابندی کابل شہر اور اس کے اضلاع میں لگائی گئی ہے۔افغان وزارت داخلہ کے مطابق ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کی زیادہ تر وارداتوں میں موٹرسائیکل پر

سوار افراد ملوث ہوتےہیں، اس لیے انہیں روکنے کے لیے یہ اقدام کیا گیا ہے۔کابل میں موٹرسائیکل پر پابندی کا اطلاق بدھ کےروز سے ہوگا جو کہ غیر معینہ مدت تک جاری رہے گی۔کورونا وائرس کے باعث کابل میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے ڈیلیوری رائیڈرز کی ضرورت میں اضافہ ہوگیا ہے، اس لیے انہیں اس پابندی سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں کابل میں افغان صدر اشرف غنی کے دو محافظوں کو موٹر سائیکل پر سوار افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں