موروکو(پی این آئی)مراکش میں ایمرجنسی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 4 ہزار 300 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، واضح رہے کہ شمال مغربی افریقہ کے اس ملک میں ایمرجنسی قوانین کی خلاف ورزی پر تین ماہ قید اور 1300 درہم جرمانہ کی سزا مقرر ہے۔مراکشی حکام کے مطابق اب تک 28 ہزار سے زیادہ لوگوں کو
ایمرجنسی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا جا چکا ہے۔مراکش میں 19 مارچ کو ملک بھر میں پبلک ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی اور پچھلے ہفتے ماسک لگانے کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق مراکش میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 سو 46 اور اموات 120 ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں