5 امریکی ریاستوں کی ٹرمپ کے خلاف بغاوت، کورونا کونسل بنا لی

واشنگٹن(پی این آئی)امریکا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریضوں کی بلکہ اس سے ہلاکتوں کی تعداد بھی دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہے تاہم وہاں اس وائرس کے معاملے پر امریکی حکومت اور ریاستیں حکومتوں میں آپس میں ٹکراؤ بھی دیکھنے میں آ رہا ہے۔امریکی

ریاست نیویارک سمیت 5 ریاستوں کے گورنروں نے مشترکہ کورونا وائرس کونسل بنالی۔انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اتھارٹی کو چیلنج کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کھولنے کا فیصلہ خود کرنے کا عزم بھی ظاہر کیا ہے۔امریکا میں 24 گھنٹے کے دوران 26 ہزار سے زیادہ افراد کورونا وائرس کا شکار ہو گئے، ایک ہی دن میں مزید 1 ہزار 535 افراد جان سے گئے۔امریکا میں 5 لاکھ 87 ہزار 155 افراد اب تک کورونا وائرس کی لپیٹ میں آئے ہیں جبکہ ہلاکتیں 23 ہزار 644 ہو چکی ہیں۔کورونا کے امریکا میں 5 لاکھ 26 ہزار 563 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جن میں سے 12 ہزار 772 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 36 ہزار 948 کورونا مریض اب تک صحت یاب ہوئے ہیں۔نیویارک میں کورونا وائرس سے ایک اسکول کے 21 اساتذہ اور شیلٹرز میں پناہ لینے والے 23 افراد ہلاک ہوگئے۔امریکی بحری بیڑے تھیوڈور روزویلٹ پر موجود امریکی بحریہ کا ایک اہل کار کورونا وائرس سے ہلاک ہو گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں