امریکہ میں کورونا کی جنگ جاری ہلاکتیں 23 ہزار سے بڑھ گئیں

واشنگٹن(پی این آئی)24گھنٹوں میں مزید 950 شہری جان سے گئے، صرف 2 روز میں 3400 سے زیادہ زندگیاں چلی گئیں، اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار سے اوپر چلی گئی۔خبر ایجنسی کے مطابق صرف ریاست نیویارک میں اب تک 10 ہزار سے زیادہ اموات سامنے آچکی ہیں جبکہ نیوجرسی میں 2400 اور مشی

گن میں تقریباً ڈیڑھ ہزار افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔امریکا میں اب تک 5 لاکھ 77 ہزار سے زائد افراد کورونا کے مریض بن چکے، مریضوں اور اموات کی تعداد دنیا بھر میں سب سے زیادہ امریکا سے سامنے آئی ہے۔نیویارک کے گورنر اینڈریو کیومو کا کہنا ہے کہ نیو یارک میں وبا کی بدترین صورتحال ختم ہو گئی ہے، نیویارک کی معیشت کھولنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں