کورونا نے دنیا بھر میں ایک لاکھ 8ہزار سے زائد لاشیں گرا دیں

واشنگٹن (پی این آئی)عالمگیر وبا کورونا کے حملے پوری دنیا میں جاری ہیں اور اب تک 210 ممالک میں 17 لاکھ 81 ہزار سے زائد لوگ متاثر جب کہ ایک لاکھ 8 ہزار سے زیادہ ہلاک ہو چکے ہیں۔امریکا اس وقت ہلاکتوں کے اعتبار سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے جہا ں اموات کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب

کہ 24 گھنٹے کے دوران مزید کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 5 لاکھ 33 ہزار 115 ہو گئی ہے۔امریکا سے قبل اٹلی ہلاکتوں کے اعتبار سے دنیا میں پہلے نمبر پر تھا مگر اب یہ دوسرے نمبر پر آگیا ہے جہا ں اموات کی تعداد 19 ہزار 468 ہے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار 271 ہو چکی ہے۔اسپین میں بھی عالمگیر وبا سے 16 ہزار 606 افراد موت کی وادی میں جا چکے ہیں جب کہ فرانس میں 13 ہزار 832 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔برطانیہ بھی کورونا وائرس سے شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہے جہاں اب تک 9 ہزار 875 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں جب کہ ایران میں 4 ہزار 375 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ چین نے کافی حد تک کورونا پر قابو پا لیا ہے اور اب وہاں زندگی معمول کی جانب گامزن ہے، وہاں اب کیسز کی تعداد 82 ہزار 52 ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 3339 ہے۔بیلجیم میں 3 ہزار سے زائد جب کہ جرمنی میں 2 ہزار 871 اور ترکی میں ہزار سے زائد افراد اب تک ہلاک ہو چکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 17 لاکھ81 ہزار 53 افراد میں سے 4 لاکھ 4 ہزار 554 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں