کورونا وائرس، رمضان المبارک میں نمازِ تراویح پڑھائی جائیگی یا نہیں؟ حکومت نے واضح کر دیا

ریاض (پی این آئی) سعودی حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران تراویح کی نماز نہیں پڑھی جائے گی، جب تک کورونا وائرس ختم نہیں ہوجاتا تب تک باجماعت نمازوں سے پابندی نہیں ہٹائی جائے گی۔سعودی عرب کی وزارت مذہبی ، تبلیغی و رہنمائی امور نے اعلان کیا ہے کہ رمضان

المبارک کے دوران تروایح کی نماز صرف گھروں میں پڑھی جائے گی۔ سعودی عرب کے وزیر مذہبی امور ڈاکٹر عبداللطیف الشیخ نے کہا کہ تراویح سے زیادہ ضروری پنجگانہ نماز کی باجماعت ادائیگی پر پابندی ہے، ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہماری تراویح کی نماز کو قبول فرمائے چاہے وہ مساجد میں پڑھی جائے یا گھروں میں ادا ہو، ہم دعا گو ہیں کہ اللہ کریم پوری دنیا کو کورونا کی وبا سے نجات عطاء فرمائے۔انہوں نے کہا کہ نماز جنازہ بھی 5 سے 6 لوگ ادا کرسکتے ہیں، ماہرین طب نے زیادہ لوگوں کے جمع ہونے سے منع کیا ہے اس لیے اس قسم کے اقدامات اٹھانے پڑ رہے ہیں۔ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ گھروں میں رہنا چاہیے تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں