کویت میں پھنسے غیر ملکیوں کیلئے اچھی خبر آگئی، کویتی حکومت نے تمام ائر لائنوں کیلئے ائیر پورٹ کھولنے کا اعلان کر دیا

کویت (پی این آئی) کویت کی حکومت نے تمام ائر لائنوں کے لیے ائر پورٹ کھولنے کا اعلان کر دیا ہے جو غیر کویتی باشندوں کو ان کے ملک لے جانے کے لیے لینڈ کریں گی۔ کویت حکومت کے اعلان کے مطابق غیر کویتی باشندوں کو اپنے وطن واپس جانے کا موقع دینے کا فیصلہ کونسل آف منسٹرز نے 9 اپریل کے

اجلاس میں کیا تھا۔ اعلان میں کہا گیا ہے کہ وہ تمام ائر لائن جو لینڈ کرنا چاہتی ہیں وہ متعلقہ کویتی اداروں کے ساتھ رابطہ کر کے ضروری دستاویزات مکمل کر لیں، اس سے پہلے کویت کی حکومت ان۔تمام غیر ملکیوں کے لئے عام معافی کا اعلان کر چکی ہے جو غیر قانونی طور پر کویت میں مقیم ہیں اور ان پر جرمانے عائد کیے گئے ہیں، انہیں رعایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے ملک کویتی حکومت کے خرچ پر واپس چلے جائیں تو انہیں بلیک لسٹ نہیں کیا جائے گا اور وہ قانونی طور پر دوبارہ کویت آ سکتے ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close