کورونا وائرس سے بچائو کیلئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیوگوٹریس نے پوری دنیا سے اپیل کر دی

نیو یارک(پی این آئی)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے کہا ہے کہ یہ وقت کورونا کے خلاف مل کر لڑنے کا ہے، وائرس کے خلاف رد عمل کا جائزہ بعد میں لینا چاہیے ۔ عالمی ادارہ صحت نے بھی امریکا اور چین سے کورونا وائرس کے خلاف مل کر جنگ لڑ نے کی اپیل کردی۔انٹونیو گوٹریس کے

ترجمان کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایک بار وبا پر قابو پالیں تو پھر پیچھے مڑ کر بھرپور جائزے کے لیے وقت ضرور ہونا چاہیے، لیکن ابھی وہ وقت نہیں ہے، یہ وقت اتحاد کا ہے۔ بین الاقوامی برادری اس وائرس اور اس کی وجہ سے ہونے والے نتائج کو روکنے کے لیے یکجہتی کے ساتھ مل کر کام کرے۔ادھر عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے جنیوا میں ویڈیو بریفنگ میں کہا کہ کورونا وائرس کو سیاست زدہ نہ کیا جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ الزام تراشی میں وقت ضائع نہ کیا جائے، یہ آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے، اس کے بجائے سمجھداری کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت پر چین کی طرفداری کا الزام لگاتے ہوئے امداد میں کٹوتی کی دھمکی دی تھی۔ ٹرمپ کی تنقید کے بعد ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے کورونا وبا سے نمٹنے میں امریکی امداد کا شکریہ بھی ادا کیا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں