ریاض (پی این آئی) سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے دارالحکومت ریاض سمیت دمام، الخبر، الاحساء، تبوک، القطیف اور جدہ میں کرفیو کا دورانیہ بڑھا کر 24 گھنٹے کیا جا رہا ہے۔کرفیو کے دوران شہریوں کے گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی
ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کو دس ہزار ریال جرمانہ کیا جائے گا ، کرفیو کے دوران ہسپتال اور میڈیکل سٹورز کھلے رہیں گے جبکہ تمام تر کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی۔سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق کرفیو زدہ علاقوں میں کرفیو کے دوران داخلہ ممنوع کر دیا گیا ہے، علاوہ ازیں کرفیو کے دوران تمام کاروباری سرگرمیاں بھی معطل رہیں گی تاہم روزمرہ کی ضروری اشیاء جن میں میڈیکل سٹور اور کھانے پینے کی دکانیں کھلی رہیں گی اور لوگوں کو ان کے گھر کے قریب علاقوں سے ان اشیاء کی خریداری کرنے کی اجازت صبح 6 بجے سے سہہ پہر 3 بجے تک ہوگی۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں