لندن (پی این آئی) کورونا وائرس کا نشانہ بننے والے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔ انہیں پیر کو ہی طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم اب ان کی حالت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے انہیں آئی سی یو میں شفٹ کرنا پڑ گیاہے۔برطانیہ کے وزیراعظم ہاؤس
10 ڈاؤننگ سٹریٹ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پیر کی دوپہر کو وزیر اعظم بورس جانسن کی طبیعت زیادہ خراب ہوگئی تھی جس کے بعد ان کی میڈیکل ٹیم سے مشاورت کی گئی اور انہیں ہسپتال کے آئی سی یو منتقل کردیا گیا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے برطانوی وزیر خارجہ ڈومنک راب سے کہا ہے کہ وہ جہاں ضرورت ہو حکومتی معاملات کو دیکھیں۔ ” وزیر اعظم کی شاندار طریقے سے دیکھ بھال کی جارہی ہے، نیشنل ہیلتھ سروسز کے سٹاف کا شکریہ جو انتہائی جانفشانی سے کام کر رہا ہے۔”برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق وزیر اعظم بورس جانسن کو احتیاطی تدبیر کے طور پر آئی سی یو منتقل کیا گیا ہے تاکہ اگر انہیں وینٹی لیٹر کی ضرورت پیش آئے تو فوری طور پر فراہم کیا جاسکے۔برطانوی وزیر اعظم ہاؤس نے پہلا بیان جاری کرنے کے تھوڑی ہی دیر بعد ایک اور بیان جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ وزیر اعظم بورس جانسن اب تک مکمل ہوش و حواس میں ہیں۔انہیں برطانوی وقت کے مطابق شام 7 بجے (رات 11 بجے پاکستانی وقت) آئی سی یو منتقل کیا گیا ۔ وزیر خارجہ ڈومنک راب نے کہا ہے کہ اب بھی حکومت کے انچارج بورس جانسن ہی ہیں۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں