فیس بک نے صارفین سے کیا وعدہ پورا کر دیا

سان فرانسسکو(پی این آئی)سماجی رابطوں کے مقبول ترین پلیٹ فارم فیس بک نے آخر کار میسنجر ڈیسک ٹاپ ایپ متعارف کروا دی جس سے اب صارفین اپنے کمپیوٹر سے دوستوں اور خاندان والوں کے ساتھ پیغامات اور ویڈیو چیٹ بھی کر سکیں گے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صارفین فیس بک میسنجر ڈیسک ٹاپ

ایپ مائیکرو سافٹ اسٹور اور میک ایپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں جس کے بعد آپ اپنے دوستوں اور خاندان والوں سے کمپیوٹر پر بھی ویڈیو چیٹ کر سکیں گے۔دوسری جانب فیس بک میسنجر کی ڈیسک ٹاپ ایپ پر صارفین کے لیے ‘ڈارک موڈ’ بھی دستیاب ہے جو کہ چند ماہ قبل فیس بک موبائل ایپ پر متعارف کرایا گیا تھا۔خیال رہے کہ عالمگیر وبا کورونا وائرس کے پیشِ نظر ویڈیو کالنگ ایپس کے استعمال میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے کیونکہ لاک ڈاؤن کے باعث تعلیمی اداروں اور دفتر کا کام گھر بیٹھے آن لائن ہی کیا جا رہا ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں