ریاض(پی این آئی): سعودی عرب میں کرونا وائرس کی وبا پھیلانے والے کو ایک لاکھ ریال اور پانچ سال تک کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔تفصیلات سعودی عرب میں پبلک پراسیکیوشن نے نئے کرونا وائرس کے متاثرین کو خبردار کیا ہے کہ حفاظتی تدابیر کی پابندی ضروری ہے، ایسا نہ کرنے پر انہیں قید اور جرمانے کی سزا کا
سامنا کرنا پڑے گا۔پبلک پراسیکیوٹر کے مطابق کرونا وائرس میں مبتلا شخص کے لیے ضروری ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کرے اور ایسا کوئی کام نہ کرے جس سے وائرس کسی دوسرے کو منتقل ہونے کا شبہ ہو۔پبلک پراسیکیوشن کا کہنا تھا کہ اگر کرونا وائرس میں مبتلا شخص نے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی تو اس پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ اور 5 سال قید کی سزا ہوگی، دونوں میں سے کسی ایک پر بھی عمل درآمد کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وائرس منتقل کرنے پر یہ سرکاری سزا ہے جبکہ اس میں وہ سزا شامل نہیں جو دوسرے کو وائرس لگانے کی صورت میں متاثرہ شخص کے حوالے سے ہوگی۔پبلک پراسیکیوشن کے مطابق جس شخص کو بھی کرونا کے مریض نے وائرس منتقل کیا ہوگا وہ خود کو پہنچنے والے نقصان کا معاوضہ طلب کر سکتا ہے اور اس شخص کو یہ معاوضہ ادا کرنا ہوگا۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں