ٹرمپ کو شدید تنقید کا سامنا،امریکی فلاسفرنے ٹرمپ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

امریکہ(پی این آئی)امریکا کے معروف مفکر نوم چومسکی نے ملک میں کورونا وائرس پھیلنے اور بروقت اقدامات نہ کرنے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔نوم چومسکی نے اپنے بیان میں امریکی صدر ٹرمپ کو سماج سے نفرت کرنے والا مسخرہ قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ پولیو کی طرح کورونا کی بھی

ویکسین آ سکتی تھی لیکن نیو لبرل طاعون نے اسے روک دیا۔نوم چومسکی کا کہنا تھا کہ دوا ساز کمپنیوں کے لیے باڈی کریم بنانا ویکسین تلاش کرنے سے زیادہ فائدہ مند ہے۔انہوں نے ایران پر امریکی پابندیوں پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب امریکا تباہ کن پابندیاں لگاتا ہے تو دوسروں کو آقا کی پیروی کرنا پڑتی ہے۔چومسکی کا کہنا تھا کہ دنیا میں اتنی معلومات دستیاب تھیں کہ کورونا کو روکا جا سکتا تھا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں