برلن(پی این آئی)جرمنی کے سائنسدانوں نے کورونا وائرس کے ٹیسٹ انتہائی تیزی سے کرنے کا ایک نیا طریقہ کار ڈھونڈ لیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس ٹیسٹ کا یہ نیا طریقہ جرمن شہر فرینکفرٹ میں جرمن ریڈ کراس اور انسٹی ٹیوٹ برائے میڈیکل وائرولوجی کی ٹیم نے مل کر تلاش کیا ہے، اس طریقہ
کار سے کووِڈ انیس کے ٹیسٹ کرنے کی رفتار میں فوری طور پر کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔ ابھی جرمنی میں روزانہ چالیس ہزار ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت موجود ہے لیکن نئے طریقہ کار سے جرمنی روزانہ چار لاکھ ٹیسٹ کرنے کے قابل ہو جائے گا۔کورونا وائرس ،جاپان نے پاکستان کو اتنے کروڑ ڈالر امداد فراہم کر دی کہ پاکستانیوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھیں گےواضح رہے کہ جرمنی میں کورونا وائرس کے 65 ہزار سے زائد مریض ہیں جبکہ اس موذی مرض سے جرمنی میں اب تک 550 کے قریب افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں