جاپان حکومت نے امریکی شہریوں کے جاپان میں داخلے پر پابندی لگا دی

ٹوکیو (پی این آئی) جاپان کی کورونا وائرس سے بچاؤ کی خاطر جہاں کئی اور بڑے فیصلے لیے ہیں وہاںامریکیوں کے داخلہ پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے ، جاپان نےسفری پابندیوں کے انتباہ کو جلد ہی تیسرے درجے تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔جاپان میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے وجہ سے داخلہ

ممنوع ممالک کی فہرست میں امریکہ، چین اور جنوبی کوریا کے ساتھ ساتھ یورپ کے بیشتر حصوں اور جنوب مشرقی ایشیا کے بعض حصوں کو شامل کیا گیا ۔جاپانی میڈیا کے مطابق امریکہ کے تمام حصوں کے لیے سفری پابندیوں کے انتباہ کو جلد ہی تیسرے درجے تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ، جس میں سفر کو منسوخ کرنے کی سفارش کی گئی ۔جاپان کی حکومت گزشتہ دو ہفتے امریکہ میں قیام کرنے والے غیر ملکیوں کے جاپان داخلے پر بھی پابندی عائد کرے گی۔جاپان کی حکومت یہی اقدامات، تمام چین اور جنوبی کوریا، برطانیہ سمیت یورپ کے بیشتر حصوں، اور تھائی لینڈ جیسے جنوب مشرقی ایشیا کے بعض حصوں کے لیے اٹھانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں