نئی دہلی(پی این آئی) بھارت میں کورونا وائرس کے خلاف اپنائی جانے والی ناقص حکمتِ عملی کی وجہ سے معاملہ قابو سے باہر ہوتا جارہا ہے ۔ عوام کے غم و غصے کو دیکھتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام سے معافی مانگ لی ہے اور کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے سوا ہمارے پاس کوئی دوسرا راستہ نہ تھا۔
بھارت میں کورونا وائرس کے خطرے سے بچنے کے لیے صرف 4 گھنٹے کے نوٹس پر لاک ڈاؤن کا نفاذ کردیا گیا۔ اس لاک ڈاؤن پر ہندوستانی عوام شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں اورنریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ عوامی ردِ عمل کے بعد نریندر مودی نے بھی فوری طور پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے اور ان کا غصہ ٹھنڈا کرنے کے لیے ان سے معافی مانگ لی ہے۔ نریندر مودی نے نریندر مودی نے اپنے عوام سے خطاب میں انہیں گھروں تک رہنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ اپنے غریب بہن بھائیوں کو دیکھتے ہیں تو اُنہیں یہ سوچ کر تکلیف ہوتی ہے کہ یہ غریب عوام اپنے لیڈر کے بارے میں کیا سوچتے ہوں گے۔ ؟ انہوں نے مزید کہا کہ اس لاک ڈاؤن کے سوا ہمارے پاس کوئی راستہ نہ تھا لہٰذا عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دیں۔۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں