وہ ملک جہاں ابھی تک کرونا وائرس کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا

پیانگ یانگ (پی این آئی) دنیا کا وہ ملک جہاں اب تک کرونا وائرس کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا، حیران کن طور پر شمالی کوریا اب تک وائرس سے مکمل طور پر محفوظ ہے، ماہرین کے مطابق کورین حکومت حقائق دنیا سے چھپا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 100 سال کے دوران پہلی عالمی وبا کرونا وائرس تقریباً

دنیا کے بیشتر ممالک کو متاثر کر چکی ہے۔تاہم شمالی کوریا ایک ایسا ملک ہے جہاں سے کرونا وائرس کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا۔ بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا حکام دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کے ملک میں اب تک کرونا وائرس کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ اس حوالے سے کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر تو واقعی یہ دعویٰ حقیقت ہے، تو اس کی بڑی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ شمالی کوریا پوری دنیا سے کٹا ہوا ہے۔شمالی کوریا بین الاقوامی دنیا کیساتھ آمد و رفت نہیں کرتا، شاید اسی لیے وہاں کرونا وائرس نہیں پھیلا۔ جبکہ کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے چین کیساتھ اچھے تعلقات ہیں، اور دونوں ممالک کے درمیان آمد و رفت بھی ہے، اس لیے اس بات پر یقین کرنا مشکل ہے کہ شمالی کوریا کرونا وائرس سے متاثر نہیں ہوا۔ چونکہ شمالی کوریا میں آمریت ہے اور اس کا میڈیا بھی سرکار کے کنٹرول میں ہے، اس لیے کرونا وائرس کے حوالے سے کوئی بھی خبر دنیا کے سامنے آنے نہیں دی گئی۔واضح رہے کہ چین میں پھیلنے والے کورونا وائرس نے دنیا بھر میں 199 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ اب تک مجموعی طور پر 6 لاکھ سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ امریکہ سب سے زیادہ وائرس سے متاثر ہونے والا ملک بن گیا ہے جہاں پر مہلک وباء کا شکار افراد کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اب تک 1700 سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔اموات کے لحاظ سے اٹلی سب سے آگے ہے جہاں پر اب تک 9134 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 86 ہزار سے زائد افراد وائرس میں مبتلا ہیں، اسی طرح زیادہ ہلاکتوں کے لحاظ سے اسپین دوسرے نمبر پر ہے جہاں پر مجموعی طور پر 5690 اموات ہو چکی ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد 72248 ہے، ایران میں مزید 139ہلاکتوں کے بعد اموات کی تعداد 2517 ہو گئی ہے جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 35 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں