کورونا وائرس کا شکار ہونے والی کینیڈین وزیراعظم کی اہلیہ نے کورونا کو شکست دیدی

ٹورنٹو (پی این آئی) کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ صوفی نے کورونا وائرس کو شکست دے دی۔ کورونا وائرس کی تصدیق کے 2 ہفتوں بعد صوفی ٹروڈو کو ڈاکٹرز نے وائرس سے کلیئر قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ کو ڈاکٹرز نے کورونا وائرس سے سے کلیئر

قرار دے دیا ہے۔ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں صوفی ٹروڈو نے بتایا کہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے 2 ہفتوں بعد ڈاکٹرز نے ان کو وائرس سے کلیئر قرار دے دیا ہے جس کے بعد وہ بے حد خوش ہیں۔ہفتے کی رات کو جاری ایک ویڈیو پیغام میں صوفی کا کہنا تھا کہ ان کو ڈاکٹرز اور اوٹاوا پبلک ہیلتھ کی جانب سے وائرس سے متعلق تمام قسم کی کلیئرنس مل چکی ہے۔اپنے ویڈیو پیغام میں صوفی ٹروڈو نے تمام چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اسی کے ساتھ انہوں نے وائرس میں مبتلا تمام لوگوں کے ساتھ ہمدردی اور پیار کے جذبات کا بھی اظہار کیا۔واضح رہے کہ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ میں ڈاکٹرز کی جانب سے 12 مارچ کو کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی تھی جس کے بعد کینیڈین وزیر اعظم 14 روز کے لیے طبی قید میں چلے گئے تھے۔ وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیر اعظم ٹروڈو میں وائرس کی موجودگی کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں نہ ہی ان کو فی الحال اپنا ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہے تاہم ڈاکٹرز کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ان کو 14 دن کے مخصوص دورانیے کے لیے ایک قسم کی طبی قید میں رکھا جائے گا۔اس سے قبل کورونا وائرس کا شکار ہو جانے کے خدشے کے پیشِ نظر کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور ان کی اہلیہ نے وقتی طور پر ایک دوسرے سے دوری بھی اختیار کرلی تھی۔ اہلیہ کے کورونا وائرس سے صحت یاب ہو جانے کے بعد جسٹن ٹروڈو نے اعلان کیا ہے کہ وہ اور ان کے اہل خانہ فی الحال گھر میں ہی رہیں گے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں