تہران (پی این آئی)کورونا وائرس نے دنیابھر میں خوف پھیلا رکھا ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے سوشل میڈ یا پر جعلی ٹوٹکے بھی چل رہے ہیں جس پر عمل کرنا لوگوں کو مہنگا پڑ رہا ہے،ایسا ہی واقعہ ایران میں پیش آیا جہاں سینکڑوں افراد نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے زہریلا کیمیکل پی لیا جس سے 300افراد ہلاک
ہو گئے جبکہ ایک ہزار سے زائد تشویشناک حالت میں مبتلا ہیں، کیمیکل پینے والے متعدد افراد اگرچہ مرنے سے بچ گئے ہیں، تاہم انہیں اور کئی طرح کے مسائل ہوگئے ہیں جن میں سے بینائی بھی ایک ہے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے نیو یارک ٹائمز کے مطابق کورونا وائرس سے بچنے کے لیے زہریلا کیمیکل پینے سے قبل بھی وہاں رواں ماہ وائرس سے بچانے کی افواہ پر زہریلی شراب پینے سے کم سے کم 27 افراد ہلاک ہوئے تھے۔زہریلا کیمیکل پینے سے ملک میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 480 تک جا پہنچی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں