ننکانہ صاحب(پی این آئی) دوست سے شادی سے انکار پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیا، واردات کے بعد ملزم فرار، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ بڑا گھر کے رہائشی ولایت علی کی فیملی تھانہ سید والا کے گاؤں موضع مدو میں اپنے رشتے داروں کے ہاں آئی ہوئی تھی، اسی فیملی کا غلام رسول اپنی بہن عذرا بی بی کی شادی
اپنے دوست طیب ڈوگر کے ساتھ کروانے کا خواہشمند تھا۔گزشتہ شام ملزم غلام رسول نے اپنے دوست طیب کی موجودگی میں اپنی بہن کو طیب کے ساتھ شادی کرنے کا کہا بہن نے انکار کردیا جس پر بہن بھائی میں تلخ کلامی ہو گئی، اس دوران طیب نے پسٹل نکال کر عذرا بی بی کو گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا، غلام رسول اور طیب ڈوگر موقع سے فرار ہو گئے، تھانہ سید والا پولیس نے ولایت علی کے بیان پر مقدمہ درج کر لیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں