ایک ہی خاندان کے 6 افراد میں کورونا کی تصدیق، پورا گائوں سیل

گجرات(پی این آئی) ایک ہی خاندان کے 6 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد پورے گائوں کو سیل کردیا گیا ، اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ اسپین سے آئے شہری میں کوروناوائرس ٹیسٹ مثبت آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مطابق سرائے عالمگیر کے نواحی گائوں سمبلی میں ایک ہی خاندان کےچھ افرادمیں کورونا کی تصدیق ہونے پر گائوں کو سیل کردیاگیا، پولیس اور پاک آرمی نے گاؤں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔نواحی گائوں میں پندرہ روز قبل اسپین سے واپس آنےوالے شخص میں کورونا کی تصدیق ہوئی، متاثرہ شخص گائوں بھرمیں میل ملاپ کرتارہا، متاثرہ شخص کے خاندان کےمزید پانچ افرادمیں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔خاندان کے افراد میں کورونا کی تصدیق کے بعد پورے گاؤں کو مکمل طور پر سیل کردیاگیا ہےاسسٹنٹ کمشنر نے گاو¿ں سیل کرنے اور کوروناکے6مریضوں کی تصدیق کردی ہے اور کہا پورے خاندان کوگجرات قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔خیال رہے پاکستان میں کوروناوائرس کےمریضوں کی تعدادایک ہزار102ہوگئی ہے ، سندھ میں سب سے زیادہ417 افراد وبا سے متاثر ہیں ،پنجاب میں323،بلوچستان میں117 ، گلگت بلتستان میں84،کےپی میں121 ،اسلام ا?باد میں25 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔پاکستان میں کوروناوائرس کے21مریض صحت یاب ہوچکے اور وائرس سےانتقال کرجانےوالوں کی تعداد8ہوگئی ہے جبکہ کوروناوائرس کے زیرعلاج پانچ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close