برطانیہ(پی این آئی)عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر دنیا کے متعدد ممالک میں لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے جس کے نتیجے میں برطانیہ میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے نئی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق جن پاکستانیوں کے
ویزے ختم ہو چکے ہیں یا ہو نے والے ہیں ہائی کمیشن سے رابطہ کریں، ہائی کمیشن سے رابطہ بذریعہ ای میل کیا جا سکتا ہے۔پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے جارہ کی گئیں ہدایات میں کہا گیا ہے کہ برطانوی حکومت صورتحال کو سمجھتے ہوئے یہ مسئلہ حل کرے گی۔پاکستان ہائی کمیشن کے مطابق لندن ہائی کمیشن سے ویزہ ختم ہونے والے لاتعداد پاکستانیوں کی جانب سے رابطہ کیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں