کورونا وائرس کا پھیلاوٴ ،میئرنیویارک نے خبردار کر دیا

نیویارک (پی این آئی) میئر نیویارک بل ڈی بلیسیو نے کورونا وائرس کے پھیلاوٴ سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ انہوں نے کہا کہ نیویارک میں اپریل مارچ سے اور مئی اپریل سے زیادہ خطرناک ہوگا، دوٹوک بتانا چاہتا ہوں کہ صورتحال بہت خراب ہوگی، وینٹی لیٹرز کی قلت پیدا ہوجائے گی۔میئر نیویارک نے اپنے بیان میں

کہا کہ نیویارک میں صورتحال صحیح ہونے سے قبل بہت زیادہ خراب ہوجائے گی۔نیویارک میں اپریل مارچ سے اور مئی اپریل سے زیادہ خطرناک ہوگا،دوٹوک بتانا چاہتا ہوں کہ صورتحال بہت خراب ہوگی۔نیویارک میں 8 ہزار کورونا کے تصدیق شدہ کیسز اور 60 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔میئر نیویارک بل ڈی بلیسیو نے کہا کہ 10 دن بعد نیویارک میں ضروری ادویات یا وینٹی لیٹرز کی شدید قلت ہوگی۔اشد ضروری مریضوں کو وینٹی لیٹرز نہ ملے تو وہ لوگ مر جائیں گے جو زندہ رہ سکتے ہوں گے۔ دوسری جانب دیکھا جائے تودنیا بھر میں تقریباایک بلین لوگ کورونا وائرس کے باعث گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں، اور 13ہزار افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔جبکہ یورپ کے زیادہ ترآبادی اموات کی طرف جارہی ہے، اسی طرح اٹلی میں صرف ایک روز میں800اموات کورونا وائرس کے باعث ہوئی ہیں۔ متحدہ امارات میں ہفتے کو 13نئے کیسز رپورٹ ہوئے اسی طرح دنیا بھر میں 3لاکھ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں 92ہزار افراد صحت یاب بھی ہوگئے ہیں۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پاکستان میں اس وقت مشتبہ مریضوں کی تعداد 5650 ہے، جبکہ تصدیق شدہ کیسز 646 ہیں۔پنجاب میں کورونا وائرس سے بیمار افراد کی تعداد 152، سندھ 292، بلوچستان میں 104 ہے۔ خیبرپختونخوا میں 31، گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 55 ہے۔ آزاد جموں کشمیر میں 1 اور اسلام آباد میں کورونا کے11 مریض ہیں۔ تین لوگ اس بیماری سے انتقال کرگئے ہیں، انہوں نے کہا کہ5 ہزار ڈاکٹرز کو کورونا وائرس کے علاج کی تربیت دی جائے گی۔ پھر اس سے مزید ڈاکٹرز کو تربیت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں