جرمن چانسلر اینجلا مرکل کرونا وائرس کا نتیجہ مثبت آنے پر قرنطینہ میں چلی گئی ہیں

برلن (پی این آئی) جرمن چانسلر کے ذاتی معالج میں کرونا وائرس کا نتیجہ مثبت آنے پر اینجلا مرکل قرنطینہ میں چلی گئی ہیں ، ان کے ترجمان نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں ان کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔جرمن چانسلر اینجلا مرکل کے ترجمان نے اتوار کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ جرمن چانسلر کو اس ڈاکٹر کا کرونا

وائرس کا نتیجہ مثبت آنے پر قرنطینہ کردیا گیا ہے جس نے انہیں ویکسین دی تھی۔ترجمان نے بتایا کہ اینجلا مرکل کو جمعہ کے روز نمونیا سے بچاؤ کی ویکسین دی گئی تھی ، اتوار کے روز انہیں بتایا گیا کہ جس ڈاکٹر نے انہیں ویکسین دی تھی اس میں کرونا کا ٹیسٹ پازیٹو آگیا ہے۔ڈاکٹر کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اینجلا مرکل نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے، آئندہ چند روز میں ان کے ٹیسٹ مکمل کرلیے جائیں گے۔ترجمان نے بتایا کہ اینجلا مرکل کا کرونا ٹیسٹ کیلئے نمونہ لے لیا گیا ہے جس کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی، جرمن چانسلر اپنے گھر میں قرنطینہ میں رہتے ہوئے خدمات سرانجام دیتی رہیں گی ۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں