کورونا وائرس کا خوف،پورے ملک میں لاک ڈاؤن کر دیا گیا

(پی این آئی)سعودی عرب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پورے ملک میں لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔ گزشتہ روز لگائی گئی پابندی 16 روز تک جاری رہے گی۔کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سعودی عرب نے ٹرینوں، بسوں اور ٹیکسیوں سمیت انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک پروازوں کو بند کردیا، قومی

اداروں میں بھی چھٹیاں دے دی گئی ہیں جبکہ تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے پہلے سے ہی بند ہیں۔تمام بڑے شاپنگ مالز اور تفریحی پارک بند کر دیئے گئے ہیں، مملکت کی تمام بڑی سپر مارکیٹس میں وافر مقدار میں روز مرہ زندگی کی اشیاء خور و نوش موجود ہیں۔مملکت بھر میں کلینک ، دواخانے اور اسپتال کھلے ہوئے ہیں، ہیلتھ اسٹاف 24 گھنٹے اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں