کروناوائرس نے اسرائیل میں تباہی مچا دی،تشویشناک تفصیلات آ گئیں

تل ابیب (پی این آئی) کرونا وائرس نے جہاں پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے وہیں اسرائیل بھی اس سے محفوظ نہیں رہ سکا۔ اسرائیل میں ہفتہ کے روز کرونا وائرس کی وجہ سے پہلی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔اسرائیلی اخبار ہاریٹز کے مطابق ہفتہ کے روزیروشلم میں کرونا وائرس کی وجہ سے 88 سالہ آری ایون کی

موت واقع ہوئی ہے، انہیں ایک ہفتہ قبل تشویشناک حالت میں یروشلم کے شارے زیدک میڈیکل سنٹر لایا گیا تھا۔اسرائیل میں اب تک کرونا وائرس کے 883 مصدقہ کیس سامنے آچکے ہیں جن میں سے صرف 36 لوگ صحت یاب ہوئے ہیں اور 15 مریض تشویشناک حالت میں وینٹی لیٹرز پر موجود ہیں۔امریکہ کی جوہن ہوپکنز یونیورسٹی کی جانب سے پیش کیے گئے اعداد و شمار سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں 24 ویں نمبر پر ہے جبکہ پاکستان سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں 27 ویں نمبر پر ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں