اٹلی کی 95سالہ مریضہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

اٹلی(پی این آئی) چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے اب دنیا بھر میں اپنی تباہی مچا دی ہے۔اٹلی کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں کورونا وائرس کی وجہ سے بہت زیادہ ہلاکتیں دیکھنے میں آئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق اٹلی میں ابھی تک 4 ہزار سے زیادہ افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو

چکے ہیں جبکہ اس سے متاثرہ افراد کی تعداد50 ہزار سے زیادہ ہے۔لیکن اب اٹلی سے خبر موصول ہوئی ہے جس کے مطابق اٹلی میں پہلی مریض سامنے آئی ہے جس نے کورونا وائرس کو شکست دی ہے اور وہ صحت یاب ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق خاتون کی عمر 95 سال بتائی جا رہی ہے۔خاتون کو بھی کورونا وائرس نے متاثر کیا تھا جس کے بعد اسے قرنطینہ میں رکھ کر اس کا علاج کیا گیا تھا اور اب یہ خاتون صحت مند ہو گئی ہے۔یاد رہے کہ اٹلی میں صورتحال حکومت کے کنٹرول سے باہر ہو گئی ہے جس کے بعد اٹلی میں اب چین سے بھی زیادہ ہلاکتیں ہو گئی ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق اب اٹلی کے پاس اتنی جگہ بھی نہیں ہے کہ وہ ہلاک ہونے والے افراد کی تدفین کر سکیں۔اٹلی کی عوام کو تنقید کا بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے کیونکہ ان کو بار بار حکومت کی جانب سے احتیاط کرنے کا کہا گیا تھا لیکن عوام نے اس کو سنجیدگی سے نہیں لیا جس کے بعد کورونا وائرس نے اٹلی میں تباہی مچا ئی ہوئی ہے۔لیکن اٹلی میں ابھی تک معاملات کنٹرول میں نہیں کئے گئے، عوام کو تلقین کی جا رہی ہے کہ وہ گھروں میں رہیں۔یاد رہے کہ دنیا بھر میں ابھی تک کورونا وائرس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد2 لاکھ 77 ہزار ہو گئی ہے جبکہ اس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 11 ہزا ر سے زیادہ ہو گئی ہے۔ ہے۔ لیکن اب اٹلی سے خبر موصول ہوئی ہے جس کے مطابق اٹلی میں پہلی مریض سامنے آئی ہے جس نے کورونا وائرس کو شکست دی ہے اور وہ صحت یاب ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق خاتون کی عمر 95 سال بتائی جا رہی ہے۔خاتون کو بھی کورونا وائرس نے متاثر کیا تھا جس کے بعد اسے قرنطینہ میں رکھ کر اس کا علاج کیا گیا تھا اور اب یہ خاتون صحت مند ہو گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close