تازہ ترین

اب پوری دنیا میں کسی کو امریکی ویزہ نہیں دیا جائیگا ، امریکی محکمہ خارجہ نے واضح اور دوٹوک اعلان کر دیا

واشنگٹن (پی این آئی) امریکی محکمہ خارجہ نے دنیا بھر میں امریکی ویزہ سروس معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ اعلان کورونا وائرس کے پھیلا کے تناظر میں کیا گیا۔ان ہدایات کے مطابق دنیا بھر میں قائم امریکی سفارت خانے اور قونصل خانے اب آئندہ ہدایات تک ویزہ سروس بند

رکھیں گے۔محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ بہت سے ممالک میں غیرامریکی شہریوں کے لیے عمومی ویزہ سروس بند کی جا رہی ہے۔ محکمہ خارجہ نے تاہم ان ہدایات سے متاثرہ ممالک کی فہرست یا ویزہ سروس کی بحالی سے متعلق تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں