عالمی ادارہ صحت کاکرونا وائرس سے متاثرہ ملکوں کیلئےاہم ترین پیغام

جنیوا(پی این آئی) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہاہے کہ کروناوائرس کے پیش نظر ہمارا تمام ملکوں کے لیے سادہ پیغام ہے ٹیسٹ، ٹیسٹ اور ٹیسٹ۔تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا ہے کہ کروناوائرس کے پیش نظر ہر مشتبہ شخص کا

ٹیسٹ کیا جائے اور ٹیسٹ مثبت آنے پر متاثرہ شخص کو فورا آئیسولیشن وارڈ میں رکھا جائے۔انہوں نے تمام متاثرہ ممالک کو ہدایت کی کہ مریض سے تعلق میں رہنے والوں کے بھی ٹیسٹ کیے جائیں، ڈبلیو ایچ او نے وائرس سے لڑنے کے لیے 120ملکوں کو 1.5ملین کٹس فراہم کی ہیں۔یاد رہے کہ اپنے حالیہ بیان میں ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ کرونا ایک نیا وائرس اور نئی صورتحال ہے، ہم سب اس سے سیکھ رہے ہیں، ہم سب کو مل کر انفیکشن کو کم سے کم کرنے کے طریقے تلاش کرنے ہوں گے، آپ اس کی منتقلی کو روک نہیں سکتے مگر اسے کم کرکے جانیں بچاسکتے ہیں۔خیال رہے کہ 13 مارچ کو عالمی ادارہ صحت کی جانب سے حکومتوں، کاروباری افراد اور عام افراد کے لیے اہم مشورے جاری کیے گئے جو مندرجہ ذیل ہیں۔پہلامشورہ، تیاری کرو اور تیار رہو،دوسرامشورہ،علامات اور حفاظت کے بارے میں جانیں اور علاج کریں،تیسرامشورہ، کروناوائرس کی منتقلی کو کم سے کم کریں،چوتھامشورہ سیکھیں اور اختراز کریں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں