کابل (ویب ڈیسک) افغان صدر اشرف غنی نے طالبان قیدیوں کی رہائی کے مسودے پر دستخط کردیے ہیں۔ افغان صدر اشرف غنی نے گزشتہ روز طالبان قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیاتھا جبکہ امریکا نے امن معاہدےکے تحت افغانستان سے فوجی انخلا کا آغاز بھی کردیا ہے ، تاہم اب افغان صدر اشرف غنی کے
ترجمان صادق صدیقی نے کہاہے کہ صدر نے افغان حکومت کے زیر حراست تقریباً 5 ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی کے مسودے پر دستخط کردیے ہیں، انہوں نے کہاکہ قیدیوں کو بتدریج رہا کیا جائیگا، ہفتے کو 1500 قیدیوں کو رہا کیا جائے گا،افغان طالبان نے 5ہزار قیدیوں کی فہرست امریکا کو دے دی۔طالبان ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ شرط رکھی ہے افغان طالبان قیدیوں کوویران علاقے میں حوالےکیاجائے۔سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ رہائی کیلئےدئیے گئے ناموں کوطالبان کا وفد جیل میں چیک کریگا۔گذشتہ روز امریکا اور طالبان کے مابین تاریخی امن معاہدے کے تحت قیدیوں کی رہائی کے میکنزم پر اتفاق ہوا تھا اور کہا گیا تھا کہ معاہدے میں شامل قیدیوں کی رہائی سے متعلق شق پر جلد عملدرآمد شروع ہونے کا امکان ہے۔ٍذمعاہدے کے مطابق 10 مارچ کو طالبان قیدیوں کی رہائی ہونی ہے، 5ہزار قیدیوں کو رہائی دی جائے گی جبکہ طالبان بھی ایک ہزار قیدی رہا کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں