ریاض (پی این آئی) سعودی ولی عہد نے شاہی خاندان کی سب سے طاقتور شخصیت کو گرفتار کر کے امریکا اور برطانیہ سے کیا گیا وعدہ توڑ دیا، 2018 میں شہزاد احمد بن عبدالعزیز السعود کی سعودی عرب پر واپسی پر امریکی و برطانوی خفیہ اداروں نے محمد سلمان سے گارنٹی لی تھی کہ سعودی فرمانروا کے بھائی کو
دوبارہ گرفتار نہیں کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق خلیجی خبر رساں ادارے مڈل ایسٹ آئی کی جانب سے شائع کردہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سعودی فرمانروا کے طاقتور بھائی شہزاد احمد بن عبدالعزیز السعود کو گرفتار کر کے ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکا و برطانیہ سے کیا گیا وعدہ توڑ دیا ہے۔ 2017 کی انسداد بدعنوانی مہم کے بعد شہزاد احمد بن عبدالعزیز السعود نے جلاوطنی اختیار کر لی تھی اور لندن میں مقیم ہو گئے تھے۔تاہم بعد ازاں انہوں نے 2018 میں تمام تر خطرات کے باوجود اپنے ملک واپس آنے کا فیصلہ کیا اور پھر اکتوبر 2018 میں سعودی عرب واپس آگئے تھے۔ شہزاد احمد بن عبدالعزیز السعود کی سعودی عرب واپسی سے قبل امریکی و برطانوی خفیہ اداروں نے ولی عہد سے وعدہ لیا تھا کہ شہزاد احمد کو گرفتار نہیں کیا جائے گا، تاہم اب محمد بن سلمان نے وعدہ کی پاسداری نہ کرتے ہوئے اپنے چچا کو گرفتار کروا دیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو مبینہ طور پر اب تک کی سب سے بڑی بغاوت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سعودی شاہی خاندان کے افراد کیخلاف شروع کیے گئے آپریشن میں اب تک 20 شہزادے گرفتار کیے جا چکے ہیں، تاہم گرفتار افراد میں سے صرف 4 کا ہی نام ظاہر کیا گیا ہے۔ گرفتار افراد میں 2 سب سے نمایاں نام سعودی شاہ سلمان کے بھائی شہزاد احمد بن عبدالعزیز السعود، ان کے صاحبزادے نائف بن احمد ، ان کے بھیتجے شہزادہ محمد بن نائف شامل ہیں۔ان افراد کو ان کے گھروں سے شاہی محافظوں نے حراست میں لے لیا۔ان شہزادوں پر بغاوت کا الزام عائد کیا گیا ہے۔جبکہ شہزادہ نائف کے چھوٹے بھائی شہزادہ نواف بن نائف کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے گرفتار شہزادوں پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ غیر ملکی طاقتوں سے مل کر ان کیخلاف بغاوت کی سازش کر رہے تھے۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں