ریاض (پی این آئی) سعودی عرب نے مسجد الحرام اور روضہﷺ رسول کو عمرہ ادائیگی اور زیارت کیلئے مکمل طور پر بند کر دیا، ابتدائی طور پر غیر ملکیوں کیلئے عائد کی گئی پابندی کا اطلاق اب سعودی شہریوں اور رہائشی افراد پر بھی کر دیا گیا، اقدام کرونا وائرس خدشات کے باعث اٹھایا گیا، پابندی عارضی ہے
صورتحال بہتر ہونے کے بعد ہٹا لیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے غیر ملکیوں کے بعد اپنے شہریوں اور مملکت میں مقیم تمام لوگوں کیلئے بھی عمرہ ادا کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ جبکہ مدینہ منورہ کو بھی زیارت کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ اس بات کا باقاعدہ اعلان سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری پیغام کے ذریعے کیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ مملکت میں کرونا وائرس کیس رپورٹ ہونے کے بعد ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔اسی سلسلے میں سعودی شہریوں کو عارضی طور پر عمرے کی ادائیگی سے روک دیا گیا ہے۔ مسجد الحرام اور روضہ رسولﷺ کو فوری طور پر زائرین کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ عارضی ہے اور صورتحال بہتر ہوتے ہی یہ پابندی ہٹا دی جائے گی۔ اس سے قبل سعودی حکومت نے پاکستانیوں سمیت تمام غیر ملکیوں کیلئے عمرہ ادائیگی اور روضہ رسولﷺ کی زیارت کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔ تاہم اب مملکت میں کرونا وائرس کیس رپورٹ ہونے کے بعد ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ کرونا وائرس کو کنٹرول کرنے کیلئے بدھ کے روز سے تمام سعودی شہریوں اور غیر ملکیوں کو مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں روضہ رسولﷺ کی زیارت کرنے سے روک دیا گیا ہے۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں