عالمی بینک نے مہلک وائرس کورونا سے نمٹنے کے لیے 12 ارب امریکی ڈالر کے پیکیج کا اعلان کردیا۔عالمی بینک کے اعلامیے کے مطابق کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ترقی پذیر ممالک کو 12 ارب ڈالر کی امداد فراہم کی جائے گی۔برطانوی نشریاتی ادار ے بی بی سی کے مطابق عالمی بینک کے سربراہ
ڈیوڈمیلپاس کا کہنا ہے کہ ہنگامی امدادی پیکیج میں کم شرح سود کا قرض، امداد اور تکنیکی معاونت شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ امداد کی تقسیم کے دوران انتہائی غریب ترین اور انتہائی خطرے سے دوچار ممالک کو ترجیح دی جائے گی تاکہ وائرس کے اثرات سے نمٹا جاسکے۔عالمی بینک کے سربراہ نے مزید کہا کہ 12 ارب ڈالر صحت سے متعلق آلات کی خریداری اور دیگر اقدامات کے لیے ہوں گے۔اس کے علاوہ عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر حفاظتی آلات کی قلت سے خبردار کیا ہے۔ڈبلیو ایچ او نے کمپنیوں اور حکومتوں سے وائرس کی جانچ کرنے والے آلات میں 40 فیصد تک اضافے کی اپیل کی ہے۔خیال رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے اب تک چین سمیت دیگر ممالک میں 3 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ 90 ہزار سے زائد اس وائرس میں مبتلا ہیں تاہم 50 ہزار سے زائد متاثرین صحت یاب ہوچکے ہیں۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں