الطاف حسین کا ایم کیو ایم لندن سیکرٹریٹ فروخت کرنے کا فیصلہ

برطانیہ (پی این آئی) ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین نےایم کیو ایم لندن سیکرٹریٹ فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سینئر صحافی مرتضی علی شاہ کی رپورٹ کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین نے دہشت گردہ کے لیے اکسانے کے الزام میں اولڈ بیلی کی عدالت میں مقدمے کی سماعت کے آغاز سے قبل ہی

ایم کیو ایم لندن سیکرٹریٹ فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے ایم کیو ایم کے دفتر کی قیمت 10 لاکھ پاؤنڈ مقرر کی ہے جس میں6 کاریں پارک کرنے کی گجائش موجود ہے۔لیکن گذشتہ دو ماہ کے دوران ابھی تک انہیں کوئی بھی آفر نہیں ملی ہے۔اس نمائندے نے لوکل اسیٹیٹ ایجنٹ سے جو اس کی فروخت کے لیے مارکیٹنگ کر رہے ہیں۔اپائٹمنٹ لے کر 54-58 ایلزبتھ ہاؤس فرسٹ فلور واقع ہائی اسٹریٹ ایچ وئیر کا دورہ کیا تھا۔خیال کیا جاتا ہے کہ ایم کیو ایم کے بانی قریبا چار ماہ بعد اولڈ بیلی کی عدالت میں مقدمے کی سماعت کی بھاری اخراجات کے لیے فنڈزز جمع کرنے کے لیے دفتر فروخت کر رہے ہیں۔مقدمے کی سماعت 3 ہفتے تک جاری رہے گی۔اسٹیٹ ایجنٹ دلچسپی رکھنے والے خریداروں کو اس کو خریدنے کی ترغیب دے رہے ہیں کیونکہ یہ ایچ ویئر انڈر گراؤنڈ اسٹیشن سے چند قدم کے فاصلے پر ہے۔اس میں پسنجر لفٹ،ریسپشن اور ائیر کنڈیشننگ کا نظام بھی موجو د ہےمارکٹنگ کے لیے تیار کیے گئے بروشر میں کہا گیا ہے کہ ایلزبتھ ہاؤس کا فروتھ فلور فروخت کے لیے موجود ہے جو کہ اسے خریدنے والوں،سرمایہ کاروں یا اس کو جدید تر بنانے کے خواہاں لوگوں کے لیے بہترین ہے۔یہاں پر کئی سہولیات ہونے کے باوجود بھی ایم کیو ایم کے بانی کو ابھی تک کسی جانب سے کوئی آفر نہیں ملی۔بتایا گیا ہے کہ اگر الطاف حسین اس کو فروخت کرنے میں واقعی سنجیدہ ہیں تو پھروہ اس کی قیمت میں 50ہزار پاؤنڈ سے ایک لاکھ پاؤنڈ کی کمی کریں گے۔فی الحال پراپرٹی کی مارکیٹ مندی کا شکار ہے۔اور قیمتی پراپرٹی کے زیادی خریدار نہیں ہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں