امریکہ نے ایران کو بڑی پیشکش کر دی

واشنگٹن (پی این آئی) امریکہ نے ایران کو کورونا وائرس سے تدارک کے لیے مدد کی پیشکش کردی،امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے بتایا کہ واشنگٹن نے تہران کو کورونا وائرس سے متعلق تدارک کے لیے مدد کرنے کی پیش کش کی ہے تاہم اس خدشےکا بھی اظہار کیا کہ تہران معلومات کا تبادلہ کرنے میں سنجیدہ

نہیں۔ امریکی میڈیا کے حوالے سےنجی نیوز نے لکھا کہ سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے ہاؤس کی خارجہ امور کی کمیٹی کو بتایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو مدد کی پیشکش کی ہے اور ہم دنیا اور خطے کے دیگر ممالک پر واضح کرتے ہیں کہ ایران میں کورونا وائرس کے خلاف مدد، انسانی امداد جیسی چیزوں سے امریکا پیچھے نہیں ہٹے گا اور مکمل طور پر مدد کرے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران، وائرس کے پھیلاؤ کی شدت کے بارے میں تسلی بخش معلومات شیئر نہیں کر رہا،ایرانی عہدیداروں نے اس وائرس سے کم از کم ایک درجن اموات کا اعتراف کیا لیکن اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔مائیک پومپیو نے کہا کہ ‘ایران میں صحت کے مراکز کا انفراسٹرکچر مضبوط نہیں ہے اور آج تک ایران کے اندر واقعی کیا ہو رہا ہے اس کے بارے میں معلومات دینے کے لیے تہران کی رضامندی نہیں ۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں