//

مجتبیٰ خامنہ ای کا ایرانی قوم کے نام اہم پیغام

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا قوم کے نام پیغام، اتحاد پر زور

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے قوم کے نام اپنے پیغام میں امریکا پر معاہدوں کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اقدامات نے ثابت کیا کہ واشنگٹن کے وعدوں پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے بار بار معاہدوں کی خلاف ورزی کر کے اپنا اصل چہرہ ظاہر کیا ہے، جبکہ ان کے مطابق بالادستی اور جارحانہ رویہ امریکی پالیسی کا حصہ ہیں۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ اگر امریکا جنگ کا راستہ اختیار کرتا ہے تو ایرانی قوم اس کے لیے تیار ہے اور دشمن کو اس کے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ انہوں نے قومی اتحاد اور یکجہتی کو موجودہ صورتحال میں انتہائی اہم قرار دیا۔

ایرانی سپریم لیڈر نے عوام پر زور دیا کہ وہ اختلافات کو بڑھانے سے گریز کریں اور قومی اتحاد کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات اور سماجی تقسیم کو ہوا دینے سے ملک کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں اتحاد کے فروغ کے لیے ذمہ دار افراد اور انقلابی عناصر کا کردار اہم ہے، جبکہ قوم کی حالیہ تقریبات میں بڑی تعداد میں شرکت قومی وحدت کا اظہار ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close