بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کے دوران ہونے والے نقصان کا اعتراف کرلیا

نئی دہلی: بھارت نے گزشتہ سال پاکستان کے خلاف جارحیت کے دوران ہلاک ہونے والے 6 فوجی اہلکاروں کی شناخت باضابطہ طور پر ظاہر کر دی ہے۔

بھارتی اخبار دی ہندو کے مطابق حکومت نے پہلی بار سرکاری سطح پر ہلاک اہلکاروں کے نام جاری کیے ہیں، جن میں بھارتی فوج کے پانچ اور بھارتی فضائیہ کا ایک اہلکار شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں میجر پون کمار، سنیل کمار، لانس نائیک دنیش کمار، اگنی ویر، حوالدار سنیل کمار سنگھ اور بھارتی فضائیہ کے سارجنٹ سریندر کمار شامل ہیں۔

اخبار کے مطابق حکومت نے ان اہلکاروں کے نام ان فوجیوں کی فہرست کے ساتھ جاری کیے ہیں جو گزشتہ سال مختلف واقعات میں ہلاک ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close