اسرائیلی طیارے ایران کی جانب آتے دیکھے گئے، ایرانی افواج کا دعویٰ

تہران: ایرانی افواج کی مشترکہ کمانڈ خاتم الانبیا سنٹرل ہیڈکوارٹرز کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمسایہ ممالک کی فضائی حدود میں اسرائیلی طیاروں کو ایران کی سمت آتے دیکھا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ہمسایہ ممالک کی فضاؤں میں اسرائیلی طیاروں کی موجودگی ایک خطرناک اقدام ہے، جسے ایران اپنی قومی سلامتی کے لیے براہِ راست خطرہ تصور کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر امریکا اسرائیل کو روکنے میں ناکام رہا تو ایران مناسب جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران اپنے خلاف کسی بھی قسم کے خطرے کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close